پی ایس 70 ماتلی ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری

بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

سندھ کے ضلع بدین کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں 89 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو 30 ہزار 643 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

پی ایس 70ماتلی ضمنی انتخاب کے 123 میں سے 89 پولنگ اسٹیشنز غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا گل حسن  کے امیدوار 4 ہزار 933 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر جبکہ  ایم ڈبلیو ایم کے اسد لغاری ایک ہزار 1309ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود شہریوں کی جانب سے ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

مزید پرھیں: پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب: ن لیگ نے میدان مار لیا

یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، ان کے بھانجے محمد ہالیپوٹو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں  ان کا جے یو آئی کے گل حسن سے مقابلہ متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں