علیحدہ گروپ کی وجہ انتقامی کارروائیاں ہیں، جہانگیرترین

ماضی کی حکومتوں نے ہمارا خیال نہیں کیا، جہانگیر ترین

فوٹو: فائل


جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے گروپ پردباؤ ڈالا، پنجاب حکومت کا رویہ نامناسب ہے، اس لیے ہم نے اپنے گروپ کے ایک رہنما کو پنجاب اسمبلی میں ترجمان مقررکیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں اب اسمبلیوں میں بات کرنی ہے، ہم سب اکٹھے ہیں اورانتقامی کارروائی کا جواب دیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا تحریک انصاف نہیں ٹوٹی، کوئی فارورڈبلاک نہیں بنا، حکومت کیساتھ ہیں، الگ گروپس ہرپارٹی میں ہوتے ہیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں اور انصاف دیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ دو اشوز پر بات ہوئی ہے ایک ان کے خلاف کارروائی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان کے وعدے پر انہیں اعتماد ہے کہ ناانصافی نہیں ہو گی لیکن دوسرا مسئلہ پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے گروپ کے اراکین کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہیں۔

حکومت پنجاب کی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں وہ اپنی آواز اٹھائیں گے۔ ’اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کے غلط رویے پر ہے۔

اس سے قبل منگل کی رات گئے جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی نے علیحدہ گروپ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اسمبلیوں میں پارلیمانی لیڈروں کے تقرر کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں