امریکی صدر نے اسرائیل کو کروڑوں ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری دے دی

Joe Biden

فائل فوٹو


امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو 73 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے گائیڈڈ ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مؤقراخبار واشنگٹن پوسٹ نے سب سے پہلے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق اس سودے کی اطلاع دی تھی۔

دوسری جانب امریکی کانگریس کے ایک ذرائع نے العریبہ کو بتایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اس معاہدے کی اطلاع رواں ماہ کے اوائل مین دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے محض ایک ہفتے بعد اسرائیل فوج نے غزہ کی پٹی  میں تباہ کن فضائی حملے شروع کردیے تھے۔

ایران کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبریں درست نہیں، امریکہ

ایران نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی ساختہ اسلحہ کی معصوم فلسطینیوں پر بارش ہو رہی ہے، امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئےاسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل دیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کا معتدل ترین ممکنہ بیان رکوادیا، دنیا اسرائیل اور اسکے حامیوں کے بدصورت چہرے دیکھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں