جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم بیان


جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

معروف کرکٹنگ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے رہے۔

بورڈ نے بتایا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا ہے کہ سب کو آخری مرتبہ بتا دوں کہ میرا ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ بالکل حتمی ہے۔

اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے کوچ مارک باوچر نے امید ظاہر کی تھی بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اے بی ڈی ویلئرز کی خدمات ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس سلسلے سے جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلئرز ٹیم میں واپسی کے لیے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

یاد رہے 2018 میں جارح مزاج  بلے باز ابراہم بینجامن ڈی ویلئیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں