ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا

زرمبادلہ

کراچی: ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

معیشت کے حوالے سے اچھی خبر کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئے ہیں اور اس اضافے کے بعد مجموعی طور پر ذخائر 22 ارب 91 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 89 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 89 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 7 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 17 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز اضافے سے 15 ارب 77 کروڑ 45 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔


متعلقہ خبریں