غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 212 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ شہدا میں 61 بچے اور 36 خواتین بھی شامل ہیں۔
امریکہ کی اسرائیل سے محبت: سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان پھر رکوادیا
عالمی خبر رساں ایجنسی نے فلسطین کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1400 افراد زخمی ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
فلسطین میں قائم اسپتالوں میں چند روز قبل ہی نئے زخمیوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی تھی۔ ایک دن قبل مصر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اسپتالوں کے دروازے زخمی فلسطینیوں کے لیے کھول رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صحافیوں کا کہنا ہے کہ اتوار سے پیر تک رات کو اسرائیل نے چند منٹوں کے وقفوں کے ساتھ حماس کے زیرانتظام علاقے میں درجنوں حملے کیے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی معطل ہوئی اور سینکڑوں عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی غزہ کے ایک رہائشی معاد عابد ربو کا کہنا ہے کہ جس شدت کے حملے اس وقت ہوئے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے بھی ایک نے بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
مصر: زخمی فلسطینیوں کیلیے اسپتالوں کے دروازے کھولنے کا فیصلہ
خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے شہری مانی قزات نے کہا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہم عام شہری ہیں، جنگجو نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے میں مر رہا ہوں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے فضائی حملے 42 فلسطینیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد ہوئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کم سے کم آٹھ بچے اور دو ڈاکٹرز شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر غزہ میں 197 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں کم سے کم 58 بچے شامل ہیں۔
10 مئی سے اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف فضائی حملوں کی مہم شروع کرنے کے بعد اب تک 1200 افراد ہلا ک ہوئے ہیں۔
اسرائیل میں ایک بچے سمیت دس افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ غزہ میں شدت پسندوں کی جانب سے راکٹ حملوں میں 282 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیل کی جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً تین ہزار کے قریب میزائل داغے گئے لیکن اس کے میزائل شکن آئرن ڈوم نے ایک ہزار سے زیادہ میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
اسرائیلی ایئرپورٹ پر ویرانی کے ڈیرے، 85 فیصد پروازیں منسوخ
اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کو ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل کی شدت پسند تنظیم کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور اس کو ختم کرنے میں وقت لگے گا۔