وزیر اعظم عمران خان نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔
کابینہ ڈویژن نے ایکنک کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین اس کے چیئرمین ہوں گے۔
ان کے علاوہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار خسروبختیار اور وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر بھی ایکنک ارکان میں شامل ہوں گے۔
قومی اقتصادی کونسل نے 1324 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا
پنجاب سےوزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت جب کہ سندھ سے نثار احمد کھوڑو ایکنک کے رکن ہوں گے۔
ان کے علاوہ خیبر پختونخوا سے تیمورسلیم جھگڑا جب کہ بلوچستان سے نوابزادہ طارق خان مگسی ایکنک کے رکن ہوں گے۔