‘ کام کے طویل اوقات ملازمین کی اموات میں اضافے کا سبب بن رہے ‘


ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں ملازمین کی اموات کا سبب کام کے طویل اوقات کار بنتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ 2016 ء میں دنیا بھر میں تین لاکھ اٹھانوے ہزار ملازمین اسٹروک یا اچانک دماغ کی رگ پھٹ جانے کا شکار ہوئے ہیں۔

جب کہ  تین لاکھ سینتالیس ہزار دل کے عارضے میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ ان کا ہفتہ وار 55 گھنٹوں سے زیادہ کام کرنا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور

ان دونوں عالمی ادارں کی طرف سے پہلی بار کارکنوں کے کام کے اوقات کے بارے میں لگایا گیا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا بحران اس صورتحال میں مزید خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں