اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک کیلئے متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا۔
پی ڈی ایم رہنماؤں کا عید کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماوَں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی جب کہ دونوں نے ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔