لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے فلسطین کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے 21 مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔
سراج الحق نے پاکستانی قوم سے فلسطینوں کے حق کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ فلسطین میں روزانہ انسانی المیہ جنم لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے امریکی و یورپی علمبردار بہرے اور گونگے بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہو جانا چاہیے جبکہ مسلم حکمرانوں کو بیانات اور ٹویٹ سے آگے بڑھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
سراج الحق نے کہا کہ مسلم ممالک غزہ کے شہریوں کی جان و مال عزت اور آبرو کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 21 مئی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے۔