علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا


معصومانہ اداوں اور جان دار اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو چھو لینے والی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

ہم ٹی وی کے میگا ہٹ ڈرامے ‘عہد وفا’ میں کیپٹن دعا سعد کا کردار نبھانے والی علیزے شاہ نے معروف گلوکار ساحر علی بگا کے ہمراہ ‘ بدنامیاں’ گایا ہے۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے گانا اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے اور محض چند گھنٹوں میں اس گانے کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

عہد وفا کیلئے 30 کروڑ ہٹس

اس گانے کو ساحر علی بگا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جب کہ اس کے کمپوزر بھی وہ خود ہی ہیں۔

انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے امید ہے میرے مداحوں کو گانا بہت پسند آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گانے پر اپنا ردعمل ضرور دیں۔


متعلقہ خبریں