غزہ میں اسرائیلی جارحیت: سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی


غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ کی مخالفت پر ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس دوران سفارتکاری کو موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اجلاس روک نہیں رہا، چاہتا ہے کہ یہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، ہم مشرق وسطیٰ پر کھلی بحث کے حامی ہیں۔

حماس کا اسرائیلی ائرپورٹ پر جوابی میزائل حملہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضع ہے کہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں کیونکہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج جمعہ کو ہونا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 113 ہو گئی ہے جن میں سے 31 بچے شامل ہیں جب کہ 600 کےقریب شہری زخمی ہیں۔


متعلقہ خبریں