مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا


پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسجد قاسم علی خان میں روئت ہلال کمیٹی کو 23 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ شہادتوں کو شرعی پیمانے پر پرکھنے کے بعد کمیٹی نے کل بروز جمعرات 13 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ سب امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک ۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہم نے مرکزی روئت ہلال کمیٹی کو گواہان فراہم کرنے کی آفر کردی ہے۔


متعلقہ خبریں