کورونا کی بھارتی قسم 40 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، ڈبلیو ایچ او


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں سامنے آنے والی ‘کوویڈ 19’ کی قسم 40 سے زائد  ممالک میں پھیل چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ  بھارت میں اکتوبر میں “B.1.617” کے نام سے جینیاتی تبدیلی سے وجود میں آنے والے وائرس کا پتا چلا تھا جسے “جی آئی ایس اے ڈی” ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارت  کی حدود سے باہر برطانیہ میں سب سے زیادہ تعداد میں B1،617 وائرس سے متاثر ہے۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم عالمی خطرہ قرار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں سامنے آنے والے کورونا کی قسم کو خطرناک قرار دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل لیڈ کوویڈ 19 ماریہ وین کیرخووے نے بتایا تھا کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح بہت زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں آئے روز کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔

بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی، گنگا میں لاشیں تیرنے لگیں

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں کورونا کی یہ قسم سب سے پہلے دسمبر 2020 میں سامنے آئی تھی جس سے اب تک کروڑوں افراد متاثر اور ہزاروں ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماریہ وین کیرخووے نے بتایا ہے کہ بھارت میں آکسیجن سیلنڈر اور دیگر طبی آلات کی کمی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں