اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کا شہباز شریف کے حوالے سے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کی منطوری کے بعد اب سفارش وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کسی ایک ملزم کےساتھ خصوصی سلوک نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ
شہبازشریف بلیک لسٹ میں نہیں تھے تاہم انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سفارش کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ
شہبازشریف وزارت داخلہ کو 15 دن کے اندر نظر ثانی کی درخواست دے سکتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ کمیٹی کے تینوں اراکین نے متفقہ طورپر شہبازشریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کمیٹی کے سامنے خود پیش ہونے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف کیخلاف ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے لائے جائیں، شاہد خاقان عباسی
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی شہباز شریف کی درخواست کا 90 دن کےاندر فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہبازشریف کی جانب سے کوئی درخواست نہیں ملی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے بعض لوگوں کو عدالتوں نے ضمانت پر رہائی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سوچ چاولوں اور فطرانے والی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ 11 سو قیدیوں کو سعودی عرب سے لانے کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کے 5 افراد مفرور ہیں۔
حکومت کا نواز، شہباز شریف کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف خود نوازشریف کے ضامن ہیں جو مفرور ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف حدیبیہ کیسز کھلنے کی وجہ سے بھاگ رہے تھے۔
ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں شریک شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہشہبازشریف کے خلاف چودھری شوگرملز سمیت دیگر متعدد مقدمات چل رہے ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کی ابھی بریت نہیں ہوئی اور کیس ٹیکنیکل بنیاد پر بند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے سے تمام کیسز التوا کا شکار ہو جائیں گے۔
شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں شریف برادران نے ترقی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقاتی ادارے کا اختیار ہے کہ وہ کسی ملزم کو روک دے۔