کورونا: ممتاز بھارتی اداکار و ہدایتکار چل بسے

کورونا: ممتاز بھارتی اداکار و ہدایتکار چل بسے

ممبئی: بھارت کے ممتاز اداکار و ہدایت کار مادمپو کنجکٹن کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج تھے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد19ہزار سے بڑھ گئی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 81 سالہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار و ہدایت کار مادمپو کنجکٹن بھارتی  شہر ترشور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی اداکار کو سانس لینے میں دشواری تھی اور آج وہ دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔

آنجہانی اداکار مادمپو نے بھارت  کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر 2001 میں اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا لیکن وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم عالمی خطرہ قرار

آنجہانی اداکار مادمپو نے فلم کرونام کے لیے بہترین اسکرپٹ رائٹر کا نیشنل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں