وزیر اعظم اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، بلاول بھٹو زرداری

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غربت کی شرح میں تشویشناک اضافے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں 8 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کر کے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، وزیر اعظم صاحب اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے لائے جائیں، شاہد خاقان عباسی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کےعام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔ جب مہنگائی کی سالانہ شرح 14 فیصد سے تجاوز کر جائے گی تو عام آدمی کیسے گزارا کرے گا ؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوائیں 100 فیصد سے زائد مہنگی ہو چکی ہیں اور غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں