ایف آئی اے کی لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے پارٹی رہنما شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے دوران ہنگامہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے سٹی پولیس آفیسر لاہور کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایف آئی اے لاہور آفس پر دھاوا بولا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کو لندن روانگی سے روک دیا گیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیگی کارکنوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات کو نظر انداز کیا۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے ایف آئی اے کے دفتر میں گھس کر تلاشی لی۔ واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

درخواست کے مطابق نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سینٹرکی ہدایات کے مطابق آج دفاتر بند تھے۔ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی جانب سے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اور 12 نامعلوم افراد کیخلاف درخواست دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں