آل پاکستان انجمن تاجران کا آج سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان

Punjab-market

پنجاب میں بدھ کو سکول، کالجز، مارکیٹیں، دفاتر کھلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی


آل پاکستان انجمن تاجران نے آج سے چاند رات تک کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا۔

زرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تاجر چاند رات تک اپنا کاروبار جاری رکھیں، حکومت کے پاس اگر کوئی ریلیف نہیں تو ہمیں کاروبار کرنے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 دن کاروبار بند رکھنا تاجروں کو ذبح کرنے کے مترادف ہے۔

8 سے 16مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی، این سی اوسی

یاد رہے کہ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسدعمر کی  زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ 8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی تاہم پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز، گروسری اسٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

این سی او سی کے مطابق لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کیلئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز، شاپنگ مالز،پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

این سی او سی کے مطابق شمالی علاقہ جات اور کراچی سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈزپر بھی پابندی ہوگی۔ عید سے قبل گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائیشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں