پشاور: باچا خان ائیر پورٹ پر 6 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ابوظہبی سے پشاور آنے والے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: دبئی سے آنے والاکورونا مریض قرنطینہ سے فرار
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، مسافروں کو باچا خان ائیر پورٹ سے مقامی ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ مسافر10 دن مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں گزاریں گے۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ رات دبئی سے کراچی آنے والا کورونا کا مریض آئی سولیشن سینٹرچھوڑ کرچلا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافروں میں سے 5 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ پانچوں افراد کو بھٹائی آباد میں سرکاری قرنطینہ سینٹرمیں رکھا گیا تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قرنطینہ چھوڑنے والےمسافر کی تلاش کےلیے کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا
خیال رہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ کورونا پازیٹو مسافر کو ایئرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جاتا ہے۔
کورونا پازیٹو مسافر کو کم سےکم 10 دن کے لیے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جاتا ہے۔ کورونا نیگیٹو ہونے پر مسافر قرنطینہ سینٹر سے گھر بھیجا جا تا ہے۔