وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم رائیونڈ میں پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاوسنگ سکیم کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔ تقریب کی کارروائی پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم آج 10 مقامات پر ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز کریں گے 32مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے اس مد میں 3ارب روپے فراہم کر دیئے۔ منصوبے کے تحت بننے والے ہر گھر کا رقبہ ساڑھے 3 مرلے ہوگا۔
عوامی سہولت کیلئے گھر کی قیمت 14لاکھ 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گھر کی قیمت 10 ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں وصول کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کو کورونا صورتحال اور ویکسین کی دستیابی بارے آگاہ کیا جائے گا۔
اطلاعات ہیں کہ عمران خان سے فردوس عاشق اعوان سے بھی ملاقات کریں گی۔ ملاقات میں سیالکوٹ واقعے کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان پنجاب بھر میں مہنگائی پر وزیراعظم کوبریفنگ دیں گی۔