سندھ،پنجاب میں ایک ہفتے کیلئے سیاحتی مقامات بند

کہنے کیلئے بہت کچھ ہے، لیکن زمین اور اس کے لوگوں کی تعریف یہاں یہاں رہ کر ہی کی جا سکتی ہے

فائل فوٹو


حکومت سندھ اور پنجاب نے عید کے تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں 8سے16 مئی تک مری اور پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر مقامات کا رخ نہ کریں۔

انہوں نے کہا سیاحتی مقامات کو عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔

مزید براں لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب بھر میں آٹھ مئی سے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ صوبے میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرچیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، جہاں پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔

سندھ حکومت نے بھی صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کےلیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹھ مئی سے پندرہ مئی تک بند رہیں گے۔

کینجھر جھیل، مکلی، گورکھ ہل اسٹیشن اور موہنجو داڑو سمیت صوبے کے تمام دیگر مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں