سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن اور 2 سپاہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا تھا جس کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد زاہد الدین مارا گیا تھا۔ شمالی وزیرستان کا رہائشی زاہد الدین ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارا جانے والا دہشت گرد زاہد الدین ٹارگٹ کلنگ، فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی اطلاع پر کیا تھا۔