آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر اسٹورٹ میک گیل کو سڈنی سے گزشتہ ماہ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سڈنی پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹورٹ میک گیل کے اغوا میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسٹورٹ میکگل ملزمان میں سے ایک ملزم کو پہچان گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ اسٹورٹ میکگل کو اغوا کے دوران معمولی چوٹیں آئیں تھیں تاہم انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال نہیں لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق دو ہفتوں کی طویل انوسٹی گیشن کے بعد ملزمان تک پہنچا گیا اور ایک کامیاب ریڈ کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا۔
نیو ساوتھ ویلز کو دیئے گئے بیان میں اسٹورٹ میگل نے بتایا کہ انہیں ایک 46 سالہ شخص جسے وہ جانتے ہیں نے روکا اور وہ اس کے ساتھ کار میں سوار ہو کر روانہ ہو گیا۔
رکی پونٹنگ کی آسٹریلیا کی مسلسل فتوحات کا ریکارڈ کس نے توڑا؟
کچھ دیر بعد مزید دو افراد سڑک پر آئے اور میری گاڑی روک کر اس میں بیٹھ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اغواکاروں نے مجھے کسی گنجان جگہ پر لے گئے اور مجھے مارا پیٹا اور بندوق تان کر مجھے دھمکیاں دیتے رہے۔
پولیس کے مطابق اغواکاروں نے ایک گھنٹے بعد اسٹورٹ میگل کو رہا کر دیا تھا۔
واضح رہے 50 سالہ اسٹیورٹ میکگل نے 1998 سے 2008 تک آسٹریلیا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔