مالی: خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش

مالی: خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

فوٹو: فائل


مالی کی ایک خاتون کے ہاں  بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق 9 بچوں کی پیدائش مراکش کے اسپتال میں ہوئی جن میں 5 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: خاتون کے ہاں بیک وقت5بچوں کی پیدائش

وزارت صحت مالی کا کہنا ہے ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں، پیدائش سے قبل الٹرا ساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ مالی میں صحت کی سہولیات ناکافی ہونے کے باعث حکومت نے حلیمہ سیزے نام کی 25 سالہ خاتون کو مراکش منتقل کیا تھا۔

مراکش کے وزارت صحت کے ترجمان راچد کوڈھاری کا اس بابت کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال دنیا کے کسی اور ملک کے کسی اسپتال میں بیک وقت اتنے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے شہر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یو ای اے: والد کو بچے کی پیدائش کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا

پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیدا ہونے والے بچوں کو ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں۔


متعلقہ خبریں