کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 اور سالانہ 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد ہے اور ایس پی آئی کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔ جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا ؟
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مختصر افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پا رہے ملک کیا چلائیں گے ؟
یہ بھی پڑھیں: ہم اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے، وزیر اعظم
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنا کر ملک بھر بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔