نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کے بیٹے کی تصاویر وائرل


معروف اداکارہ نیمل خاور اور اداکار حمزہ علی عباسی کے بیٹے محمد مصطفی عباسی کی  تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیمل خاور نے اپنے بیٹے کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کے ساتھ کیپشن میں بتایا کہ یہ تین ماہ پرانی تصاویر ہیں جو ابھی شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ان کے بیٹے کے لیے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کر رہے ہیں

حمزہ علی عباسی کا مسکراتا خاندان

یاد رہے کہ گزشتہ سال  30 جولائی 2020 کو اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا گیا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی تھی۔

اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے گھر ننھے مہمان کی آمد

نیمل اور حمزہ گزشتہ برس  26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں