پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ وہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیل چکے ہیں تاہم انہیں آج تک پاکستان جہاں وہ پیدا ہوئے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ وہ اسلام آباد کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہی وہ جگہ ہے جہاں سے ان کی فیملی کا تعلق ہے اور وہاں ہی پر وہ پیدا بھی ہوئے تھے۔
View this post on Instagram