واشنگٹن: امریکہ میں ایک ایسی کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین تجرباتی مرحلے میں ہے جس کی قیمت انتہائی کم ہو گی لیکن وہ کورونا کی زیادہ تر اقسام کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور انسانی جسم کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپورصلاحیت کی حامل ہو گی۔
وفاقی کابینہ: کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنیکی منظوری دیگی
امریکہ کی ورجینیا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے اس یونیورسل کووڈ ویکسین کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جو وائرس کے اسپائیک پروٹین کو ہدف بناتی ہے جو تمام اقسام کے کورونا وائرسز میں عام ہے۔ اس یونیورسل کووڈ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم ہوسکتی ہے۔
طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں اس ویکسین کے جانوروں پر ہونے والے ٹرائل کے نتائج جاری ہوئے ہیں۔
نتائج میں بتایا گیا کہ ویکسین کے استعمال سے جانوروں کو 2 اقسام کے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماریوں سے تحفظ ملا جن میں سے ایک کووڈ کا باعث بننے والا وائرس تھا اور دوسرا ہیضہ کا شکار بنانے والا وائرس۔
محققین کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کورونا وائرسز کچھ حد تک ایک جیسے ہیں اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ویکسین کووڈ 19 کی متعدد مختلف اقسام سے تحفظ فراہم کرسکے گی۔
کورونا: وبا کو شکست دینے والے افراد کیلیلے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہے، تحقیق
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے ہٹ کر دیگر اقسام کے کورونا وائرسز دنیا بھر میں 25 فیصد نزلہ زکام کے کیسز کا باعث بنتے ہیں تو ان کی روک تھام کے لیے ایک یونیورسل ویکسین بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔
نئی ویکسین کی قیمت بی بہت کم ہوسکتی ہے کیونکہ یہ ایک جینیاتی طور پر تدوین شدہ بیکٹریا پر مبنی ہے جس کی بڑے پیمانے پر تیاری کی لاگت موجودہ کووڈ ویکسینز کے مقابلے میں بہت کم ہوگی۔
جریدے کے مطابق اس وقت ایم آر این اے کووڈ ویکسینز کی موجودہ لاگت 10 ڈالرز فی خوراک ہے جس کے باعث ترقی پذیر ممالک کے لیے ان کا استعمال آسان نہیں ہے جب کہ بیکٹریا پر مبنی مختلف امراض کی روک تھام کے لیے بننے والی ویکسینز کی ایک خوراک کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم ہوتی ہے۔
چین میں منہ کے ذریعے دی جانیوالی ویکسین کا ٹرائل
محققین نے بتایا ہے کہ یہ ویکسین اسپائیک پروٹین کو ہدف بنائے گی جو تمام کورونا وائرسز میں انسانی خلیات پر حملہ آور ہونے والا حصہ ہے۔