لاہور: تیز آندھی کے باعث 100 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل

لاہور: تیز آندھی کے باعث 100 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی آنے کے باعث 100 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت مزید بڑھانے کی یقین دہانی

ہم نیوز کے مطابق شہر میں چلنے والی تیز اندھی کی رفتار تقریباً 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس کی وجہ سے لاہور میں شدید گرد و غبار کا طوفان بپا ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں رات کو بارش کا امکان ہے۔ لیسکوریجن میں آندھی اوربارش کی وجہ سے 100 فیڈرزسے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

لاہور: تیز آندھی اور بارش، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ آندھی کے باعث شیخوپورہ سرکل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ آندھی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی بجلی بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ آندھی اوربارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دوررہیں۔


متعلقہ خبریں