اسلام آباد: پمز، آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کے لیے آپریشن روکنے کا فیصلہ

MRI MACHINE

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کی خاطر سرجری روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے باعث پمز اسپتال پر پریشر بڑھ گیا ہے جب کہ کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے آئی سی یونٹ جہاں کوئی مریض نہیں ہے وہاں بھی آکسیجن کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

کورونا: لبنان، اسپتالوں میں گنجائش ختم، آکسیجن نہ ملنے پر اموات ہونے لگیں

پمز اسپتال میں تمام طے شدہ آپریشن کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ پمز اسپتال میں صرف ایمرجنسی  آپریشن کیے جائیں گے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن پریشر برقراررکھنا ہے۔ اسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی 7 ہزار لیٹر تک کر دی گئی ہے۔

کورونا کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں گزشتہ رات کورونا مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرزکا آکسیجن پریشرکم ہواتھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کہا ہے کہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں ہونے والے اضافے کے باعث آکسیجن سپلائی کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں