جنوبی افریقا کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی بہترین بلے بازی کے جوہر دکھانے والے جنوبی افریقی کھلاڑی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی کوچ مارک باوچر نے میری دستیابی سے متعلق پوچھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں میری مارک باوچر سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی مگر ان سے ملاقات کے بعد اس سے متعلق ضرور سوچا جائے گا۔
’اے بی ڈی ویلیئرز سے زیادہ ہمیں اپنے اصول عزیز ہیں‘
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ گزشتہ چند سالوں سے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہیں کہیں ان کے ساتھ زیادتی نہ ہو جائے۔
ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے اختتام پر مارک باوچر سے ملاقات طے ہیں، دیکھیں گے میری اسکواڈ میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اے بی ڈویلیئرز سے بات چیت جاری ہے، فاف ڈوپلسی
یاد رہے 2018 میں جارح مزاج بلے باز ابراہم بینجامن ڈی ویلئیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔