مسلح جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پرتشدد احتجاج کرکے ریاست کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی رہنماؤں کو تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلہ پر اعتماد میں لیا گیا۔

وزیراعظم نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جس جذبہ سے امن قائم کیا قابل تحسین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مطالبات کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی

دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا، تحریک لبیک کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی۔ ٹی ایل پی کیخلاف عدالت میں ریفرنس بھیجنے پر کل کام ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پوری کوشش کی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں جائیں لیکن ٹی ایل پی کے ارادے بہت خوفناک تھے۔ ٹی ایل پی والے بہت تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد آنے پر بضد تھی۔


متعلقہ خبریں