لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو کل سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
پنجاب پولیس کا امیج بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام تھانوں میں ایس ایچ اوزکی تعیناتیوں کو مزید شفاف بنانےسے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے یہ گائیڈلائنزسنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔
جاری کردہ گائیڈ لائنز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کریمنل کیسز والے یا جن کا سروس ریکارڈ خراب ہو انہیں ہرگز ایس ایچ اونہ لگایا جائے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق خراب سروس ریکارڈز کے حامل اورکریمنل کیسزوالے ایس ایچ اوز کو کل تک عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔
ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ بطورتفتیشی افسر دو سال کا تجربہ نہ رکھنے والے افسران کو بھی ایس ایچ اوز نہ لگایا جائے۔
لاہور پولیس قانون کی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو گئی
آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایس ایچ اوکو 3 ماہ سے پہلے ہٹانےسے قبل متعلقہ افسران کو آرپی اوزسے اجازت لینا ہو گی۔
ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسران دی گئی ہدایات کے تحت ایس ایچ اوز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ انحراف پر متعلقہ افسران کو ہر صورت جواب دہ ہونا پڑے گا۔ اس ضمن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ کانسٹیبل سے لے کر افسر تک جس پر ایف آئی آردرج ہوگی اسے فوری طور پر معطل کیا جائے۔
اجتماعی زیادتی کے واقعات، پنجاب پولیس 60 فیصد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام
ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے واضح طور پر کہا ہے کہ متعلقہ افسر مقدمے سے بری ہونے تک معطل ہی رہے گا۔