صوابی: مسلح ملزمان کی فائرنگ، جج، اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

صوابی: فائرنگ سے جج، اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید

صوابی: صوبہ خیبرپختون خوا میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے جج آفتاب آفریدی کواہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ شہید کردیا ہے۔ قاتلانہ حملے میں جج آفتاب آفریدی کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع صوابی کے انبار انٹرچینج کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جج آفتاب آفریدی، ان کی اہلیہ اور دو بچے شہید ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر جج، اہلیہ اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کردی۔

میانمار: فورسز کا غیر مسلح مظاہرین پر فائرنگ، بچوں سیمت 90 سے زائد افراد ہلاک

قاتلانہ حملے کے بعد پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آنے اور جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں