چینی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر


اسلام آباد: حکومت نے چین کی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کر دی ہے۔

جانوروں کی پہلی کورونا ویکسین تیار

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ روسی ویکسین اسپوتنک سے متعلق تنازع سندھ ہائی کورٹ میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ 98 فیصد پاکستانیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

بچوں کے لیے ہماری ویکسین 100 فیصد مؤثر ہے، فائزر کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ صرف وہ دو افراد افراد جو لائن میں کھڑا ہونا نہیں چاہتے ہیں وہ ادائیگی کرکے نجی لیبارٹریز سے کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو افراد اپنے پیسوں سے ویکسین لگوانا چاہتے ہیں ہم ان کے لیے سہولت پیدا کررہے ہیں۔

اسپتالوں سے ویکسین چوری ہوئی یا ضائع؟ انکوائری شروع، ایم ایس معطل

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو دو ویکسینز درآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں