کشمیر پریمئر لیگ ( کے پی ایل) نے آئیکون اور مارکی پلیئرز کا اعلان کر دیا۔
The Stars of Kashmir Premier League
KPL announces the Icon and Marquee players for the league.Which team are you supporting then?#KheloAazadiSe #kpl20 pic.twitter.com/GKB3nDmlMh
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) March 30, 2021
شاہد آفریدی مظفرآباد ٹائیگرز کے آئیکون اور محمد رضوان مارکی پلیئر ہو گئے ہیں۔ سرفراز احمد اوورسیز وارئیرز کے آئیکون جب کہ حسن علی مارکی پلیئر ہوں گے۔
کشمیر پریمیئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے، وسیم خان
اس کے علاوہ فخر زمان راولاکوٹ ہاکس کے آئیکون، عماد وسیم مارکی پلیئر، محمد عامر باغ اسٹالینز کے آئیکون، شاداب خان مارکی جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کوٹلی پینتھرز کے آئیکون اور محمد حفیظ مارکی پلیئر ہوں گے۔
مزید یہ کہ شعیب ملک میرپور رائلز کے آئیکون اور شاہین آفریدی مارکی پلیئر ہوں گے۔
کشمیر پریمئر لیگ 16 سے 27 مئی تک آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں شیڈول ہے۔