لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 44 افراد کیخلاف مقدمات درج


لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 44 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سب سے زیادہ کارروائی سٹی ڈویژن میں کی گئی ہے جہاں بغیر ماسک 33 مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی مقدمات درج کیے گئے جب کہ کینٹ ڈویژن میں 2 مقدمات درج کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

لاہور:کورونا، مثبت کیسز کی شرح 23فیصد، مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز آگئی

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کو یقینی نہ بنانے والوں اور حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اس لیے احتیاط ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں