تعمیرات سے ملک کی معیشت اوپر جائے گی، عمران خان



وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ کے ساتھ 30 صنعتیں جڑی ہوئی ہیں جس سے لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو گا اور ملک کی معیشت اوپر جائے گی۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے متعلق ٹیلی تھون تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار عام آدمی کو اپنے گھر کا موقع دیا جارہا ہے۔ دیگر ممالک میں ہمیشہ لوگ بینکوں سے قرضے لے کر گھر خریدتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی طبعیت بہتر، دوبارہ کام شروع کرنے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ احساس ہے کہ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے کہ بینک لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پہلی دفعہ گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے اور انہیں پیسے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں