ارتھ آور کی مناسبت سے وزیراعظم آفس کی لائٹس بجھادی گئیں

ارتھ آورکی مناسبت سے وزیراعظم آفس کی لائٹس بجھادی گئیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور منایا گیا،ارتھ آور کی مناسبت سے وزیراعظم آفس کی لائٹس بجھادی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آرتھ آور منایا جارہا ہے، آرتھ آور کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آج وزیراعظم آفس کی روشنیوں کو ایک گھنٹے کیلئے بجھا دیا گیا۔

ارتھ آور کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

خیال رہے کہ ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔ اس تحریک کے تحت لوگ ہر سال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی کا استعمال کرتے ہیں۔

دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کا مقصد زمین پر ماحولیاتی اثرات کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں