بلاول بھٹو اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت پر قائل نہ کر سکے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جماعت اسلامی کی کمی محسوس کی جاتی ہے، اگر جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں آئے تو تحریک زیادہ موَثر ہو سکتی ہے۔

جماعت اسلامی نے پیپلز پارٹی سے پی ڈی ایم میں شمولیت پر معذرت کر لی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن کے طور پر اپنی علیحدہ شناخت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج اور لانگ مارچ کا جمہوری حق محفوظ رکھتی ہے۔ پی ڈی ایم میں اسمبلی سے استعفوں کو مشروط کرنے سے ہمارا موقف سامنے آیا ہے۔

شارٹ ٹائم کے لیے کرسی سنجرانی کو دلوائی گئی ہے، بلاول بھٹو

اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے پارلیمانی روایات سامنے رکھی جائیں۔

ذرائع کے مطابق امیرجماعت اسلامی نے بلاول سے گفتگو میں تین نکات پرزور دیا۔

سراج الحق نے انتخابی اصلاحات، احتساب سب کا اور مسئلہ کشمیر کے معاملات اٹھانے پرزوردیا۔

ذرائع کے مطابق کشمیر کے معاملے پر سراج الحق نے بلاول بھٹو کو ان کے نانا کا تاریخی جملہ بھی یاد کرایا۔

ذوالفقاربھٹو نے کہا تھا کہ بقا کیلئے ہزار سال تک لڑنا پڑا تو ہم لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے تینوں نکات بالخصوص مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سراج الحق کی تائید کی۔


متعلقہ خبریں