وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

وزیراعظم: اسد عمر کو ایم کیو ایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کی رہائی اور درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یہ مطالبہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا گیا ہے۔

پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کیا، وزیراعظم

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ موجود تھے۔

پرویز خٹک کا عمران خان کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا مشورہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ملاقات کرنے والے وفد میں وفاقی وزرا بیرسٹر فروغ نسیم، سید امین الحق اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل تھے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو رہا کیا جائے اور درج مقدمات واپس لیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بند دفاتر کھولے جائیں اور یونیورسٹی قائم کی جائے۔

پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبات کو سننے کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو ہدایت کی کہ وہ ایم کیو ایم سے متعلق امور کو دیکھیں۔


متعلقہ خبریں