فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

اسلام آباد: غیرملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور ہوگئی ہے۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اکبر شیر(ایس)بابر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جسٹس یحیی آفریدی نے کہا پارٹی کی فارن فنڈنگ کا کیس ابھی زیر التوا ہے تو مسئلہ کیا ہے؟

وکیل عمران خان انور منصور خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی پر کوئی اعتراض نہیں، کیس کرنے سے قبل اکبر بابر پی ٹی آئی سے نکالے جا چکے تھے۔ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ اکبر بابر کو پارٹی رکن قرار دے۔

سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن ٹریبیونل یا کورٹ نہیں کہ فیصلہ کرے۔ آپ کو فارن فنڈنگ کیس پر کوئی اعتراض نہیں صرف اکبر ایس بابر کی کیس میں موجودگی پر اعتراض ہے؟

جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کرتے وقت اکبر ایس بابر پارٹی رکن نہیں تھے؟

انور منصور خان نے کہا  اکبر ایس بابر کو 2011 میں مستقل طور پر پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔

وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹس کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے اکبر ایس بابر سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں