جے یو آئی کا تمام صوبائی جماعتوں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کیلئے خط


جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) نے تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کے لیے خط لکھ  دیا ۔

خط کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریوں میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ پی ڈی ایم کی نو جماعتیں استعفوں اورلانگ مارچ پرمتفق ہیں۔

خط کے مطابق پیپلزپارٹی نے استعفوں سےمتعلق وقت لیا ہے، اور پیپلزپارٹی کے فیصلےتک لانگ مارچ کو موَخر کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، ہم متحد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پی ڈی ایم بنارہے تھے تو استعفے کا آپشن رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 9 جماعتیں ایک طرف ہیں، پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار ہے۔

پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی


متعلقہ خبریں