کورونا: پاکستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں دو لاکھ سے زائد بچے ہلاک


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث صحت کا نظام متاثر ہونے سے، غذائی قلت اور زچگی کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں بشمول پاکستان تقریباً دو لاکھ 28 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، نیپال، افغانستان اور سری لنکا میں 1.8 ارب لوگ آباد ہیں جن میں سے نو عمر بچے اور خواتین سب سے زیادہ اس وبائی مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔

اب تک جنوبی ایشیاء میں ایک کروڑ تیس لاکھ افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 86 ہزار کی اموات ہوئی ہے۔

جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک نے سخت لاک ڈاؤن عائد کر کے اس کے تدارک کی کوشش کی۔  اس دوران اسپتالوں، فارمیسی کی دکانوں اور گروسری کی دکانوں کو کھلا رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ان چھ ممالک میں پانچ سال سے کم عمر کے 228،000 بچے بروقت بنیادی غذائی ضروریات نہ ملنے اور حفاظتی ٹیکے نہ لگنے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد12کروڑ12لاکھ سے بڑھ گئی

رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کا شکار بچوں کے علاج میں بنگلہ دیش اور نیپال میں 80 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جب کہ پاکستان اور بھارت میں اس کا تناسب بالترتیب 35 اور 65 فیصد ہے۔

گزشتہ سال بھارت میں بچوں کی اموات کے تناسب میں 15.4 فیصد تک کا اضافہ ہوا جس کے بعد بنگلہ دیش میں اس کا تناسب 13 فیصد ہے۔

اس دوران سری لنکا اور پاکستان میں دوران زچگی بچوں کی اموات کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ گیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں