کراچی: ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر شکیل فاروقی کا انتقال ہو گیا

کراچی: ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر شکیل فاروقی کا انتقال ہو گیا

کراچی: جامعہ کراچی کے سابق صدر اور ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر شکیل فاروقی صبح انتقال کر گئے ہیں۔ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد نجی اسپتال میں گزشتہ دس دنوں سے زیر علاج تھے۔

مزید پڑھیں: معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے

ڈاکٹر شکیل فاروقی کے قریبی ذرائع کے مطابق دوران علاج ان کو دو مرتبہ دل میں بھی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد ان کے دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

ڈاکٹر شکیل فاروقی سابق صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ہونے کے علاوہ سابق صدر انجمن طلبا جامعہ کراچی بھی تھے۔ مرحوم کراچی یونیورسٹی کی آخری اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ہونے کے علاوہ شعبہ جینیٹکس کے استاد تھے۔

مزید پڑھیں: سینئر اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

ڈاکٹر شکیل فاروقی کا شمار شہر قائد کی ایسی علمی شخصیت میں ہوتا تھا کہ جن کا ہر مکتبہ ہائے فکر میں ادب و احترام پایا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کر گئے

ڈاکٹر شکیل فاروقی نے رکن سینڈیکیٹ اور مشیر برائے شیخ الجامعہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کی تھیں۔ انہوں ںے پاکستان ٹیلی ویژن میں اسلامی پروگرام کی طویل عرصے تک میزبانی بھی کی۔


متعلقہ خبریں