وزیراعلیٰ پنجاب کا 2 دن میں اسلام آباد کا دوسرا بلاوا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا دو دن میں اسلام آباد کا دوسرا بلاوا آ گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم آفس میں منعقد ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی ا جلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ خبریں زیر گرش ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کی تبدیلی کے باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں،فردوس عاشق

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں میزبان محمد مالک نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے پہلے چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے چند ہفتے بعد پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کے نمبر برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں چودھری برادران تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام ایم این ایز سے ملاقاتیں کی ہیں، آج عمران خان کو پتہ چل جائے 16 لوگ کون ہیں تووہ فوری طور پر پارٹی سے نکال دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن: معلوم نہیں ن لیگ نے کتنے ٹکٹ کنفرم کیے، خرم دستگیر

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن لازمی اوپن ہونا چاہیے، مریم نواز نے کہا ہمارے ٹکٹ بکے ہیں، صرف حفیظ شیخ کی سیٹ پر پیسے چلے ہیں ، اگر ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بہتر ہے کہ ہم بڈنگ کرالیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئی لحاظ نہیں کریں گے،اسی لیے الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پتہ تو چلے کس نے کس کو ووٹ دیا؟


متعلقہ خبریں