مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا۔
سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی، یوسف رضا گیلانی اور پی ڈی ایم کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔ اپنے ہی لوگوں نے ووٹ چور عوام کے مجرم کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا، شاباش مسلم لیگ ن ، مستقبل آپ کا ہے۔