فیصل واوڈا کا حفیظ شیخ کے متعلق بڑا دعویٰ

فیصل واوڈا کا حفیظ شیخ سے متعلق بڑا دعویٰ

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی جیت یقینی ہے۔ 

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی ہار پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: موبائل اور کیمرہ لے جانے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے مطابق ہمیں 180 سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو 155 کے قریب ووٹ ملیں گے سو ہم آرام سے جیت جائیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔

قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔

وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8 اقلیتی نشستوں پرامیدوار مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن میں ووٹ کیسے ڈالے جائیں گے؟

اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔

سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ون ٹو ون مقابلہ ہے اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے ایک سو اکہتر ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔

حکومتی اتحاد کو اس وقت قومی اسمبلی میں181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے157 ایم این ایز ہیں۔


متعلقہ خبریں