نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ


جہلم: تاریخی نندنہ قلعہ کو ماڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحوں کے لیے نندنہ قلعے میں رہائش کے بھی انتظامات ہوں گے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین طرح کی سیاحت ہے جن میں پہاڑوں، سمندروں اور کوسٹ لائن کی سیاحت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن پاکستان سیاحت سے کچھ کماتا نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیاحت سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ چھوٹا سا علاقہ دنیا کے نقشے پر آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کے لیے بہت خوبصورت مقامات ہیں۔

غیر منظم سیاحت نے ملک کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پشاور اور لاہور دنیا کے پرانے ترین شہروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں مغلوں کی تہذیب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کو نقشے میں شامل کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ ترکی کے پاس پرانی جگہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سالانہ 40ارب ڈالر صرف سیاحت سے کماتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاح پاکستان آئیں گے تو ملک میں ڈالرز آئیں گے۔

وزیراعظم کی تاریخی سیاحتی مقامات کو اصل شکل میں بحال کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی ہے اس وقت تک ہم سیاحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں